فرانس کے جوہری پاور پلانٹ میں دھماکا ، متعدد افراد زخمی
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک ) فرانس کے جوہری پاور پلانٹ میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس کے جوہری پاور پلانٹ کے انجن روم میں اس وقت دھماکا ہوا جب متعدد کارکن کام میں مصروف تھے۔دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا انجن روم میں ہوا تاہم تابکاری کا خدشہ نہیں ہے اور واقعے کے بعد ایمرجنسی ٹیموں کو پاور پلانٹ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے