سینٹ کی سب کمیٹی برائے ریاستی وسرحدی امور کا اجلاس

سینٹ کی سب کمیٹی برائے ریاستی وسرحدی امور کا اجلاس

پشاور( سٹاف رپورٹر ) سینٹ کی سب کمیٹی برائے ریاستی وسرحدی امور(سیفران)کاتختہ بیگ ۔متنی کانوتعمیرشدہ روڈکاجائزہ لینے کے حوالے سے ایک اجلاس فاٹاسیکرٹریٹ پشاورمیں منعقدہوا، اجلاس کی صدارت سینیٹرساجدحسین طوری نے کی۔اجلاس میں سینیٹرحاجی مومن خان آفریدی،جائنٹ سیکرٹری سینٹ سیکرٹریٹ شوکت جاوید،فرنٹیرورکس آرگنائزیشن کے لیفٹنٹ کرنل جمال اورایکسین سی اینڈڈبلیوفاٹا سیکرٹری عبدالرؤف قریشی سمیت دیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔اجلاس میں مذکورہ کمیٹی کونوتعمیرشدہ روڈکے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی،کمیٹی کوآگاہ کیاگیاکہ روڈکی لمبائی تقریبا27کلومیٹر ہے اوراس شاہرا کی تعمیرکاآغاز2015 ہواتھااور2016تک پائیہ تکمیل تک پہنچایاگیا۔بعدازاں کمیٹی کے ممبران نے مذکورہ روڈکاعملی جائزہ لینے کیلئے دورہ کیااورجگہ جگہ پرپلوں اورپلیوں کامعائنہ کیااس موقع پرکمیٹی کے کنوینئرساجدحسین طوری نے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے ضواخوڑپل کے حفاظتی سائیڈوال تعمیرکرنے جنگلہ لگانے کے احکامات جاری کئے اسی طرح شیخان پل واقع باڑہ دریاکے حفاظی وال کومزیدوسعت دینے کیساساتھ جنگلہ لگانے کی بھی ہدایت کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول