امیر مقام آج صوابی میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کرینگے

امیر مقام آج صوابی میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کرینگے

صوابی( بیورورپورٹ) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام آج دورہ صوابی کے موقع پر کرنل شیر کلے کے مقام پر ایکسین پیسکو اور ریونیو آفس کرنل شیر کلے کے دفتر کے علاوہ سوئی گیس کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح بھی کرینگے ۔ دریں اثناء دس فروری شیوہ اڈہ میں وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے جلسے کیلئے تحصیل ٹوپی سے ایم پی اے حاجی شیراز خان کی قیادت میں پانچ سو گاڑیاں اور پانچ ہزار افراد جلوس کے شکل میں شرکت کرینگے جب کہ صوابی خاص سے تحصیل جنرل سیکرٹری ربنواز خان اور ضلع کونسل کے رکن جہانزیب خان کی قیادت میں ہزاروں کارکنوں کا قافلہ جلسے میں شرکت کرینگے۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس زیر صدارت ایم پی اے حاجی شیراز خان اور جہانزیب خان ضلع کونسلر کی صدارت میں الگ الگ اجلاس منعقدہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دس فروری کو شیوہ اڈہ کرنل شیر کلے ضلع صوابی کے جلسے کیلئے تحصیل ٹوپی سے ایم پی اے حاجی شیراز خان کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ جلوس کی شکل میں کرنل شیر کلے روانہ ہوگا جہاں وہ جلسے میں شرکت کرینگے ادھر ایم پی اے حاجی شیراز خان نے جلسہ گاہ واقعہ شیوہ اڈہ کا دورہ کیا اور جلسے کے بارے میں انتظامات کا جائزہ لیا اس موقعے پر شیراز باچا ، اعجاز باچا ،حاجی ذاکر اللہ ،ناظم عادل ،گیلانی اور دیگر بھی موجود تھے اس موقعے پر ایم پی اے شیرا زخان نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیوہ اڈہ کا جلسہ ضلعی صوابی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا اور اسی دن وزیراعظم کے مشیر انجئنیئر امیر مقام باقاعدہ تحصیل رزڑ کیلئے سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کرینگے جس سے تحصیل رزر کے پانچ لاکھ عوام سوئی گیس کی نعمت سے مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ امیر مقام نے ضلع صوابی میں پاسپورٹ دفتر، ٹوپی اور کرنل شیر کلی میں نادرا دفاتر اور دیگر میگا پراجیکٹ مکمل کرکے ضلع صوابی کے عوام پر احسان کیا #

مزید : کراچی صفحہ اول