آئی جی سندھ نے یونیورسٹی روڈ ٹریفک حادثے کا نوٹس لے لیا

آئی جی سندھ نے یونیورسٹی روڈ ٹریفک حادثے کا نوٹس لے لیا

کراچی (کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق تھانہ عزیز بھٹی کی حدود گلشن اقبال میں بس الٹ جانے کے حادثے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ بس حادثے کے کیس کی انکوائری کے سلسلے میں متعلقہ پولیس سے تمام تر تعاون کو یقینی بنایا جائے تاکہ ٹریفک کے موٹروہیکل شعبے اور متعلقہ تھانہ کے باہم تعاون سے تمام تر تفتیش کو موثر بنایا جاسکے۔انہوں نے بس حادثے کے حوالے سے ڈی آئی جی ایسٹ سے جامع انکوائری پر مشتمل تفصیلی رپورٹ بھی فوری طور پر طلب کرلی ہے.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر