چکوال،8سالہ طالب علم کی پنکھے سے جھولتی نعش برآمد

چکوال،8سالہ طالب علم کی پنکھے سے جھولتی نعش برآمد

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعرات کے روزمحلہ نشاد سینما میں ٹرک مزدور کے آٹھ سالہ طالب علم بیٹے کی پراسرار موت۔آٹھ سالہ منور خان سکول سے واپس آیا ، کھانا کھایا اور پنکھے کے ساتھ لٹک گیا۔ والد گھر واپس آیا تو بچے کی لاش چھت پر لگے پنکھے سے لٹک رہی تھی۔ بچے کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا گیا جہاں پر اس کی موت کی تصدیق ہوگئی۔ تیسری جماعت کے طالب علم کی خود کشی کے بارے میں خود حیران ہیں، پوسٹ مارٹم نہیں کرائیں گے، بچے کے والد غلام حسین کا موقف.بچے کی نعش بغیر پوسٹ مارٹم کے وارثان کے حوالے کر دی گئی۔ معصوم بچہ دینی مدرسے کا طالب علم بتایا جاتا ہے اور اس کے والدین سندھ سے یہاں مزدوری کیلئے منتقل ہوئے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر