یو بی ایل نے ملک کے معروف سوشل میڈیا بلاگرز کی میزبانی کی

یو بی ایل نے ملک کے معروف سوشل میڈیا بلاگرز کی میزبانی کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان کا بیسٹ بینک برائے 2016 ء ، یو بی ایل جو 1.5 ملین فیس بک فینز کے ساتھ سماجی میڈیا کی وسیع موجودگی کو برقرار رکھتا ہے، اور دنیا بھر میں فیس بک پر بینکوں میں 14 ویں نمبر پر ہے۔ اس نے ڈیجیٹل میڈیا میں اپنی مقبولیت کا فائدہ اٹھایا اور حال ہی میں افتتاح کئے جانے والے اپنے نئے ہیڈ آفس میں ملک کے چوٹی کے بلاگرز اور سوشل میڈیا پر لکھنے والوں کو دورے کی دعوت دی اور ان کی میز بانی کی۔ دورے کے دوران بلاگرز کو فلک بوس ہیڈ آفس کی مختلف منزلوں کا دورہ کرایا گیا ، اور اس کے جدید فنِ تعمیر کے بارے میں بتایا گیا۔تقریب کا اختتام عمارت پر ایک پریزینٹیشن سے ہوا جس کے بعد یو بی ایل ہیڈ آفس کی 18 ویں منزل پر موجود کیفے ٹیریا میں ہائی ٹی کا انتظام تھا،جہاں سے شہر بھر کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا تھا۔بلاگرز اس فلک بوس عمارت سے بہت متاثر تھے ، بعد از دورہ ایک آن لائن پبلیکیشن نے شہ سرخی لگائی ’’ کراچی کی بلند وبالا عمارتوں میں ایک نیا نظارہ‘‘، ایک اور نے لکھا ’’ یو بی ایل کا ہیڈ آفس کراچی کے مستقبل کی علامت‘‘، ایک تیسری اشاعت میں اسے انتہائی پُر شکوہ عمارت قرار دیا گیا۔