کراچی ،ماجو میں بزنس ریسرچ سینٹر کا قیام

کراچی ،ماجو میں بزنس ریسرچ سینٹر کا قیام

کراچی (اکنامک رپورٹر) دنیا کے بیشتر ممالک میں کاروباری سرگرمیوں پر تحقیقی سرگرمیوں کو بڑی اہمیت دینے کے رحجان کو پیش نظر رکھتے ہوئے محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں بھی بزنس ریسرچ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ ملک میں کاروبار ی سرگرمیوں اور خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجہ کے تاجروں کو درپیش مسائل پر تحقیقی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے تاکہ ملک کی جامعات اور کاروبار ی شعبہ کو ایک د وسرے کے قریب لایا جاسکے جس کے نتیجہ میں ملک کی معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔یونیورسٹی کے بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائینسز کے اسسٹنٹ پروفیسر غلام محمد کو بزنس ریسرچ سینٹر کا ڈائیریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔یہ ریسرچ سینٹر پانچ شعبوں پوسٹ گریجویٹ ریسرچ،گریجویٹ ریسرچ،انڈر گریجویٹ ریسرچ،ریسرچ پبلیکیشن اور ریسرچ جرنل پر مشتمل ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر