سکیورٹی کی ضرورت نہیں ، شہریوں کی محبت ہی کافی ہے : میئر کراچی

سکیورٹی کی ضرورت نہیں ، شہریوں کی محبت ہی کافی ہے : میئر کراچی

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کے عوام ہمارے ساتھ ہیں ۔مجھے سکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے میرے لیے شہریوں کی محبت ہی کافی ہے ۔جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں پیسے کا درست استعمال ہونا چاہئے، ترقیاتی کاموں کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کوشش ہے یونیورسٹی روڈ وقت سے پہلے مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تمام اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، کراچی کے عوام کا پیسہ ہے، میں خود کراچی کا ہوں ، کوئی غلط کام نہیں ہونے دوں گا.۔مئیر کراچی نے کہا کہ کراچی کے عوام ساتھ ہیں، شہریوں کی محبت کافی ہے ،مجھے سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے، سندھ حکومت کی خواہش ہے کہ وہ سارے اختیارات اپنے پاس رکھیں ،جبکہ میرے پاس جواختیارات ہیں وہ سب کو پتہ ہے.وسیم اخترنے کہا کہ پانچ فروری کو چھ سال بعد واٹر بورڈ کا ایک اجلاس ہوا ہے،یہ آٹھ سال کا بگاڑ ہے، افراتفری ہے، کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے، مگر ہم ٹھیک کرنے کی کوشش میں ہیں.واضح رہے کہ گذشتہ ماہ حساس اداروں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ میئرکراچی وسیم اختر کو متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کارکنان کی طرف سے جان کو خطرہ لاحق ہے اس لیے ان کو تحفظ فراہم کیا جائے.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر