ہر ویلج کونسل میں بلا تفریق کام کرنا مشن ہے ،عبدالمنعیم

ہر ویلج کونسل میں بلا تفریق کام کرنا مشن ہے ،عبدالمنعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پورن(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ کے معاو ن خصوصی عبدالمنعیم سے پشاور میں چکیسر کے وفد کا ملاقات ،چکیسر کے مسائل بارے تفصیلی گفتگو ،عبدالمنعیم نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تفصیلات کے مطابق تحصیل چکیسر کا ایک وفد حاجی ادریس کی قیادت میں ،غلام محمد اور سابق ناظم بیلے بابا سمیت دیگر نے انکے دفتر پشاور میں ملاقات کی ملاقات کے دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالمنعیم کو مسائل سے اگاہ کیا خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالمنعیم نے کہا کہ چکیسر سمیت حلقے کے تمام ویلج کونسلوں کے مسائل یکساں حل کررہے ہیں اور تمام ویلج کونسلوں میں یکساں ترقیاتی کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہر ویلج کونسل میں بلاتقریق کام کرنا ہما را مشن ہے انہوں نے مذید کہا کہ چکیسر چونکہ گزشتہ حکومتوں میں نظرا نداز کیا گیا یہاں پر ہم نے مختلف علاقوں میں5سکول منظور کئے جبکہ مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی سکیم منظور کئے تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگباڑ میں ہائی سکول ،کٹکوڑ میں مڈل سکول،سری خاروئی چکیسر میں پرائمری سکول اور شمہ ورہ چکیسر میں پرائمری سکول منظور کیا جبکہ لوکل چکیسر گاؤں کیلئے 1کروڑ 20لاکھ واٹر سپلائی سکیم کی مد میں منظور کئے ،یونین کونسل بونیروال کیلئے تقریباََایک کروڑ کا سکیم واٹر سپلائی کی مد میں جبکہ اوپل کیلئے1کروڑ 50لاکھ کا سکیم واٹر سپلائی کی مد میں منظور کیا جبکہ یونین کونسل سرکول میں مختلف پراجیکٹ کی مد میں ترقیاتی کام جاری ہے انہوں نے مذید کہا کہ ماضی میں نام نہاد حکمرانوں نے جان بوجھ شانگلہ کو نظر انداز کیا تھا ہم نے شانگلہ کی پسماندگی دور کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد شانگلہ کی پسماندگی ختم کرکے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرینگے ۔