شبقدر پولیس نے اغوء کی گئی لڑکی کو بازیاب کرلیا

شبقدر پولیس نے اغوء کی گئی لڑکی کو بازیاب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر(نمائندہ خصوصی )شبقدر پولیس نے اغوء کی گئی لڑکی کو بازیاب کرلیا،تفصیلات کے مطابق شبقدر کے علاقے مٹہ سے فضل امین ولد چکن ساکن یکہ غنڈ نے مسماہ ر زوجہ عبداحئی کو اغواء کی تھی جس کے خلاف تھانہ شبقدر میں ایف ائی ار درج کی گئی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے اے ایس ائی ارشدخان نے کاروائی کرتے ہوئیاغواء شدہ لڑکی کو پشاور ہشنگری سے بازیاب کرلیا۔۔