بونیر میں عطائی ڈاکٹروں کیخلا ف گرینڈ آپریشن ،متعدد کلینکس اور لیبارٹریاں سیل

بونیر میں عطائی ڈاکٹروں کیخلا ف گرینڈ آپریشن ،متعدد کلینکس اور لیبارٹریاں ...

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بونیر کے ہدایت پر غیر قانونی کلینکس ،لیبار ٹریوں ،عطائی ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوروں میں ناقص ادویات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر گاگرہ ڈاکٹر عظمت وزیر ۔ڈرگ انسپکٹر حیدر علی اور تھانہ گاگرہ پولیس کے ہمراہ بونیر کے مرکزی بازار سواڑی میں گرینڈ اپریشن کرکے تین غیر قانونی لیبارٹریوں ،چھ میڈیکل سٹورز بلڈ بنک اور غیر قانونی طور پر پاپڑ بنانے والے فیکٹری پر چھاپہ مارکر انہیں سیل کردیا اور ادویات کے نمونے حاصل کرکے ٹسٹ کے لئے لیبارٹی بھجوائے ۔اس موقع پر ڈاکٹر عظمت وزیر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سواڑی بازار میں غیر قانونی طور پر میڈیکل کلینکس چلانے والوں کے خلاف ڈی سی بونیر کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے ۔صوبائی حکومت کی واضح ہدایت پر اس کام ملوث عناصر کو کسی قسم کی کو ئی رعایت نہیں دی جائے گی اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سحت کاروائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ معائنہ کے دوران سواڑی بازار میں قائم غیر قانونی لیبارٹریوں کو سیل کردیا گیاہے ۔چھ میڈیکل سٹوروں کو نان کولیفائیڈ افراد سے چلانے ہواور اس میں ناقص ادویات رکھنے پر مالکان کو چالان کیاہے ۔مہم کے دوران ایک ایسے عطائی ڈاکٹرکو پکڑ لیا جس نے باقاعدہ طو رپر بلڈ بنک قائم کیا تھا ۔جہاں سے خون کے بیگ برامد ہوئے جو انہوں نے شاپروں میں رکھ کر مریضوں کو منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اپ کو بھی خون کا ڈرپ لگا رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا ۔اپریشن کے دوران ایک غیر مستند ہیو میو پیتھک ڈاکٹر جس نے اپنے اپ کو ڈکٹر ظاہر کرتے ہو ئے غیر قانونی طور پر لیٹر پیڈ چھاپ دئے تھے جیسے قبضہ میں لیکر کلینکس کو سیل کرکے چالان کردیا تھا ،چھاپہ کے دوران بہت سے غیر قانونی کلینکس کو سیل کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہو گی اور جو بھی اس مکروہ دھندہ میں ملوث پایا گیا خواہ جتنا بااثر کیوں نہ اسکے خلاف سحت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر