پبی ،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے پودا لگا کر 5 سالہ شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

پبی ،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے پودا لگا کر 5 سالہ شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

پبی ( نما ئندہ پاکستان )ڈپٹی کمشنر ضلع نوشہرہ سکندرذیشان نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آفس میں پودا لگا کر سر سبز پاکستان کی پانچ سالہ پروگرام کا افتتاح کردیا ،اس موقع پر سینئر ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر ضلع نوشہرہ جناب جواد ممتاز، سی ۔ڈی ۔او محکمہ جنگلات نوشہرہ جناب شیدا محمد خان، ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اورماتحت محکموں کے افسران اور مقامی میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مذکورہ پروگرام صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ اوروفاقی حکومت کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جو کہ پانچ سال تک کی مدّت میں مکمل کیا ئے گا، اور اس دوران صوبہ بھر میں مختلف اقسام کے درخت لگائے جائیں گے،

مزید : پشاورصفحہ آخر