فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد قتل

فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرک (بیورورپورٹ) فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد قتل، تھانہ صابرآباد کے حدود میں واقع ویلج کونسل غنڈی میر خانخیل کے جنرل کونسلر گل ریاض کو مخالفین نے گولی مار کر قتل کر دیا وجہ عداوت مستورات کا تنازعہ بتایا گیا تھانہ صابرآباد میں ظفر خان ولد عبداللہ سکنہ غنڈی میر خانخیل کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ تخت نصرتی کے علاقے نرے خوڑہ سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل شدہ نوجوان کی نعش پڑی ہوئی ملی ہے جس سے مقامی ایس ایچ او رحمت اللہ نے تخت نصرتی ہسپتال پہنچایا جہاں مقتول کی شناخت محمد نثار ولد لعل نواز ساکن غنڈی کلہ تخت نصرتی کے نام سے ہوئی پولیس تھانہ تخت نصرتی نے مقتول کے والد لعل نواز کے رپورٹ پرنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔