شیر گڑھ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،متعدد گرفتار
شیرگڑھ(نامہ نگار)ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں محمد سعید کی خصوصی ہدایت پر انچارج چوکی معیار سب انسپکٹر فاروق خان نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو عدد کلاشنکوپ،دو چارجرز،پچاس عدد کلاشنکوپ کارتوس،ایک عدد پستول بمع دس عدد پستول کارتوس اور 5490گرام چرس بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے پہنچادئیے صحافیوں سے اپنے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم جاری رہیگا اور علاقے کو جرائم اور جرائم پیشہ افرادسے پاک کرکے دم لوں گا مگر اس کے کے لئے عوام کا تعاون از حد ضروری ہے عوام امن کی بحالی اور جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس سے تعاون کریں اوراپنے ارد گرد پر خیال رکھ کر جرائم پیشہ افراد کے بارے میں پولیس کو بروقت اگاہ کرے ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے خادم ہے اور عوام کی حفاظت ہمارا فرض ہے شریف لوگوں کے لئے چوکی کے دروازے کھلے رہیں گے مگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو خبردار کیا کہ وہ جرائم سے توبہ تائب ہوکر شریفانہ زندگی گزارنے کا عہد کریں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کروائی ہوگی