فاٹا اصلاحات اور الگ صوبہ ہر صورت حاصل کرینگے،مولانا عارف حقانی

فاٹا اصلاحات اور الگ صوبہ ہر صورت حاصل کرینگے،مولانا عارف حقانی

مہمند ایجنسی( نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی ، فاٹا اصلاحات اور الگ صوبہ ہر صورت حاصل کرینگے۔ پختونوں کے حقوق کے علمبرداروں نے اپنے دور اقتدار میں فاٹا کو آگ و خون کا میدان میں دھکیل دیا۔ جے یو آئی قبائلی عوام کی رہنمائی اور سرپرستی کرکے ان کی بھر پور نمائندگی کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار جمیعت العلماء اسلام مہمند یجنسی کے امیر مولانامحمد عارف حقانی نے ایک اخباری بیان میں کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر اپنی ناکامی چھپانے کے لئے فاٹا کی صوبے میں انضمام کا واویلا مچا رکھا ہے۔ پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والوں نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں فاٹا کو جنگ کا میدان بنائے رکھا اور قبائلی کے مسائل سے زیادہ ان کو ڈالروں کی فکرزیادہ تھی۔ جبکہ فاٹا کے موجودہ پارلیمانی لیڈر قبائل کے لئے آواز اٹھانے کی بجائے ذاتی مفادات کے لئے فاٹا کو صوبے ضم کرانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی قبائلی عوام کی اکثریت رائے کا احترام کرتے ہوئے ان کے حقوق کے لئے ہر محاذ پر ان کا ساتھ دیگی۔ اور فاٹا اصلاحات کو کامیاب بنا کر الگ صوبہ حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ سے زیادہ قبائلی عوام پر ان کی مرضی کے خلاف فیصلہ مسلط کیا گیا تو اس کے منفی نتائج برآمد ہونگے۔ اس لئے صوبے میں ضم کرنے کی کوشش کرنے والے اپنے ہٹ دھرمی چھوڑ کر فاٹا کی تعمیر و ترقی کے لئے جدو جہد کرے۔ اورقبائلی عوام کی زخموں پر نمک پاشی نہ کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر