یو سی ناظم ترکئی فضل رحیم تنولی کا صاحبزادہ یحییٰ خان انتقال کر گئے

یو سی ناظم ترکئی فضل رحیم تنولی کا صاحبزادہ یحییٰ خان انتقال کر گئے

صوابی( بیورورپورٹ)یو سی ناظم ترکئی فضل رحیم تنولی کا صاحبزادہ یحییٰ خان انتقال کر گئے مرحوم کو آبائی قبر ستان مناگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ وہ ڈی ایس پی حضرت نبی خان اور نور محمد خان کے بھتیجے تھے مرحوم کی رسم قل آج جمعہ کے روز موضع مناگی میں ادا کی جائے گی

صوابی( بیورورپورٹ) پی پی پی ضلع صوابی کے سینئر نائب صدر عبدالعزیز باچا ایڈوکیٹ کی بھاوج انتقال کر گئیں انہیں جمعرات کے روز چھوٹا لاہور صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحومہ عبدالوہاب کی اہلیہ ، ماسٹر حسن نواب ، سید نواب کی والدہ تھیں مرحومہ کی رسم قل کل بروز ہفتہ لاہور غربی میں ادا کی جائے گی۔

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ گاؤں پیران کلے کے ضمیرشاہ کاکابقضائے الٰہی انتقال کرگئے مرحوم کوپیران کلے کے مقامی قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیامرحوم بٹ خیلہ بازارکے مشہوربک سیلرزشاہ بک سنٹرکے نورزمین شاہ اورڈسٹرکٹ بارکے رکن راحت شاہ ایڈوکیٹ کے چچاتھے۔نمازجنازے میں ہرطبقہ فکرکے لوگوں نے شرکت کی۔

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈگاؤں درگئی محکمہ پبلک ہیلتھ کے اہلکارمجیداللہ بقضائے الٰہی انتقال کرگئے مرحوم کودرگئی کے مقامی قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیامرحوم سابق پولیس انسپکٹرمیرعبداللہ کے بھائی جبکہ ڈی ایس پی کامران خان مالاکنڈلیویز کے کانسٹیبل محمداحسان خان کے خالہ زادبھائی تھے۔نمازجنازے میں ہرطبقہ فکرککے لوگوں نے شرکت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر