وزیر اعلیٰ پنجاب سے بوریوالا کے اراکین اسمبلی کے وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب سے بوریوالا کے اراکین اسمبلی کے وفد کی ملاقات

بوریوالا(تحصیل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی گورنمنٹ عوام کوبنیادی سہولیات تعلیم،(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

صحت و صفائی اور پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے گراس روٹ لیول پر اقدامات اٹھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاپنے دفتر میں بورے والا کے وفدجن میں ممبر قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری نزیر احمد آرائیں ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور چیئر مین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد عاشق آرائیں شامل تھے سے کیا۔ وفد میں شامل تحصیل بورے والا کے منتخب نمائندوں نے بورے والا میں زیر تعمیر نواز شریف منی بائی پاس ،چک نمبر 261/EBمیں جدید پارک کی تعمیر ،1122 ،تحصیل ہسپتال بورے والا کی اپ گریڈیشن اور بورے والا چیچہ وطنی روڈ ،عارف والا روڈ لڈن روڈاوردیہات کو شہر سے منسلک کرنے کے لیے( پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے) جیسے بڑے منصوبوں کے لیے بورے والا کو اربوں روپے کی گرانٹ جاری کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر