وفاقی کابینہ کا بھی حمایت ‘ ملتان میں جلد ہسپتال کی تعمیر ہوگا

وفاقی کابینہ کا بھی حمایت ‘ ملتان میں جلد ہسپتال کی تعمیر ہوگا

ملتان(خبر نگار) مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں کی درخواست پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ملتان میں دوہزار بیڈز پر مشتمل جنرل ہسپتال بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی جسکو وفاقی کابینہ کی حمایت بھی حاصل ہو گئی ہے اسکے بعد جلد ہی ایک سو کنال اراضی پر جدید طبی سہولتوں(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

سے مزین دوہزار بیڈ پر مشتمل جنرل ہسپتال کا آغاز ہو جائے گا۔اس حوالے سے مئیرملتان نے صحافیوں کو بتایا کہ میٹرو بس جیسے شاندار پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر میں نے ان سے ملتان میں طبی سہولتوں میں اضافہ اور عوامی کی سہولت کے لیے ایک جدید اور بڑے ہسپتال کی اہمیت سے وزیر اعظم کو آگاہ کیاتھا اور ان سے ڈیمانڈ کی تھی واضح رہے کہ اس حوالے سے ناگ شاہ ،جہانگیر آباد اور ہیڈ نوبہار کے مقامات پر زمین بھی دیکھی جارہی ہے جسکا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔

ہسپتال

مزید : ملتان صفحہ آخر