جماعۃ الدعوۃ اور ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام آج کشمیریوں کے حق میں یوم احتجاج منایا جائے گا

جماعۃ الدعوۃ اور ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام آج کشمیریوں کے حق میں یوم ...

ملتان(جنرل رپورٹر)کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور امریکہ وبھارت کے دباؤ پر حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف آج بروز جمعہ (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

جنوبی پنجاب کے ہر شہر میں تحریک آزادی جموں کشمیر، دفاع پاکستان کونسل اور جماعۃ الدعوۃ کی اپیل پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ،مختلف مساجد میں حکومت کے اس اقدام کے خلاف قراردادیں پاس کی جائیں گی اور حکومت سے حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا ، جماعۃ الدعوۃضلع ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمدنے گزشتہ روز ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کشمیر کی آزادی کے لیے آواز اٹھانے والوں کو نظر بند کیا جا رہا ہے جبکہ بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دی جا رہی ہے ۔ ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام بھی احتجاج کیا جائے گا اور نماز جمعہ کے اجتماعات میں حافظ محمد سعیدکی نظر بندی اور اسلامی قوانین کے تحفظ کے سلسلے میں قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر