سی پیک ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھول رہا ہے‘ سعید منیس

سی پیک ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھول رہا ہے‘ سعید منیس

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) سی پیک منصوبہ ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھول رہا ہے ایران اور بھارت بھی سی پیک میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن پاکستان نے بھارت کو واضع پیغام دے دیا ہے کہ پہلے کشمیر کا مسئلہ حل کریں بعدمیں سی پیک میں شامل کریں گے وزیراعظم پاکستان میاں (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

نواز شریف بہت جلد پاکستان کے کاشتکاروں کے لیے ایک بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر نے والے ہیں جس سے ملکی زراعت میں سبز انقلاب آئے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی وسابق سپیکر پنجاب اسمبلی سعید احمدخان منیس نے گذشتہ روز مقامی میرج ہال میں بطور مہمان خصوصی سرسبز فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام گندم کی فصل بہتر اور زیادہ دینے کے موضوع پر ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایم این اے سعید احمد خان منیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت کسانوں کی فلاح وبہود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تقریب سے ریجنل منیجر سرسبز سید سعید احمد شاہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر کسانوں کو فصل کی بہتر پیدوار حاصل کر نے کے لیے سرسبز کھادوں کا مناسب استعمال ضروری ہے سیلز منیجر راشد علی راشد، ٹیکینکل آفیسروسیم افضل نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس نے اپنے دست مبارک سے ٹریکٹر اور موٹر سائیکل خوش نصیبوں میں تقسیم کیے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر