گرین پاکستان پروگرام جنگلات کا تحفظ کریگا

گرین پاکستان پروگرام جنگلات کا تحفظ کریگا

بھکر(نامہ نگار)وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے گرین (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

پاکستان پروگرام کا آغاز کرکے ملک میں جنگلات کے فروغ وتحفظ کے ضمن میں تاریخی اقدام کیاہے جس سے قومی معیشت کے بھرپور استحکام کیلئے جاری انقلابی عمل میں ایک اورروشن باب کااضافہ ہوگا یہ بات وفاقی پارلیمانی سیکریٹری امور داخلہ ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے بھکر فاریسٹ ڈویژن کے فتح میجر پلانٹیشن ایریا میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت اجتماعی شجرکاری کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھکر علی اختر سیف اللہ ،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مہر محمد عظیم،معززین علاقہ ،محکمہ جنگلات کے اہلکاران اورسکولوں کے طلباء بھی موجودتھے انہوں نے موقع پر موجود عوام سے کہاکہ گرین پاکستان پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے خالی رقبوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اورجنگلات کی حفاظت کا قومی فریضہ پورا کرنے میں بھرپور کردار اداکرتے ہوئے جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کی نشاندہی کریں ۔اس موقع پر ڈی ایف او مہر محمد عظیم نے بتایا کہ فتح میجر پلانٹیشن میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت پانچ ایکڑ رقبہ پر جلد بڑھوتری والے مختلف اقسام کے 3600پودے لگائے گئے ہیں اورشجر کاری کے عمل میں مقامی عوام خصوصاًسکولوں کے طلباء کی شرکت یقینی بنائی گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر