زکریا یونیورسٹی کے تحت ہونیوالے ایم کام،ایم ایس سی فزکس اور ایم اے پنجابی امتحانات کے نتائج کا اعلان

زکریا یونیورسٹی کے تحت ہونیوالے ایم کام،ایم ایس سی فزکس اور ایم اے پنجابی ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے ایم کام ، ایم ایس سی فزکس اور ایم اے پنجابی کے نتائج کا(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

اعلان کردیا گیاہے ‘ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم کام کے امتحان میں 583امیدوار شریک ہوئے جن میں 416پاس ہوئے‘ 254 نے فرسٹ ڈویژن اور 162نے سکینڈ ڈویژن حاصل کی ‘کامیابی کا تناسب 71.36فیصد رہا ،فزکس کے امتحان میں 110امیدوار شریک ہوئے جن میں 58پاس ہوئے اور 26 نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی ، کامیابی کا تناسب 52.73فیصد رہا ،ایم اے پنجابی کے امتحان میں 11امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 11 پاس ہوئے‘ 6نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی‘ کامیابی کا تناسب 73.33فیصد رہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر