قتل یا خودکشی، چینی انجینئرز کی سیکورٹی پر مامورپولیس اہلکار مردہ پایا گیا

قتل یا خودکشی، چینی انجینئرز کی سیکورٹی پر مامورپولیس اہلکار مردہ پایا گیا

ملتان(کرائم رپورٹر)خود کشی یا قتل؟ کبیروالا میں چینی انجینئرز سیکورٹی پر مامورپولیس اہلکار مردہ حالت میں پایا گیا ،ڈاکٹرز کے مطابق ہلاکت کا باعث کالا پتھر پی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ روز فرحان ولداحمد بشیرکو لایا گیا ،جس کی حالت تشویشناک تھی ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

وہ جانبر نہ ہوسکا،33سالہ فرحا ن کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے بیٹے کی شادی 7ماہ قبل خمر بی بی سے ہوئی۔دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا،اس کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی ،جس پر فرحان اسے منانے گیا،تو اس کے سالوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ۔جس سے اس کی ہلاکت ہوئی،دوسر ی جانب ڈاکٹرز کے مطابق اس کی موت کی وجہ کالا پتھر بنی ہے۔پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر