جلالپور پیروالا اراضی سکینڈل میں انسداد رشوت ستانی کے ادارہ کی ایف آئی آر ختم کرنیکا حکم جاری

جلالپور پیروالا اراضی سکینڈل میں انسداد رشوت ستانی کے ادارہ کی ایف آئی آر ...

ملتان(نمائندہ خصوصی)عدالت عالیہ ملتان بنچ نے جلالپور پیروالا اراضی سکینڈل میں انسداد رشوت ستانی کے ادارہ کی ایف آئی آر(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

ختم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔فاضل عدالت نے یہ احکامات امیر احمد شاہ کی درخواست پر جاری کئے۔اس درخواست میں امیر احمد شاہ نے صوبہ پنجاب بذریعہ ڈی سی او ملتان،سیکرٹری کالونیز بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری ایس اینڈ آر بورڈ آف ریونیو،ڈپٹی سیکرٹری سیٹلمنٹ کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا،سبق نائب تحصیلدار حاجی غوث بخش،سابق پٹواری محمد حفیظ شاہ،محمد یٰسین،تحصیلدار چوہدری محمد خان،سابق نائیب تحصیلدار ملک عبدالحمید ارائیں چک83ایم جلالپور پیروالا کے پٹواری ریاض احمد،ڈی سی او ملتان ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن میاں فیقر حسین شاہد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو فریق بنایا گیا تھا۔فاضل عدالت نے کہا کہ انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کو سول کیسز میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے جبکہ متاثرہ فریق کو چاہیے وہ دادرسی کیلئے سول کورٹ سے رجوع کرے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر