ڈیرہ غازیخان‘ جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے خاتون مار دی

ڈیرہ غازیخان‘ جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے خاتون مار دی

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) ڈیرہ غازیخان کے علاقہ سجاد آباد کے رہائشی نذر حسین نے بتایا کہ اس کی بیوی گذشتہ 8روز سے بیمار تھی اور وہ مختلف عجیب و غریب حرکات کرتی تھی جس پر قریبی رشتہ داروں نے بتایا کہ اس کی بیوی پر جنات کا سایہ ہے اور اس کیلئے کسی پیر سے علاج کروایا جائے جس پر وہ اپنے گھر کے قریب رہائش پذیر عامل امان اللہ درکھان کو بلا لایا جس نے بتایا کہ اس کی بیوی پر غیر مسلم (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

جنات کا اثر ہے جس کو نکالنے کیلئے عمل کرنا پڑے گا اسی اثنا میں اس نے اس کی بیوی ثریا بی بی کو جن نکالنے کیلئے ہاتھ پاؤں باندھ کر درخت پر لٹکا دیا اور پاؤں کے نیچے آگ جلانے کے بعد اسے ڈنڈوں سے مارنا شروع کردیا ،اس کی بیوی درد کی شدت سے چیخ و پکا رکرتی رہی جس پر انہوں نے عامل سے دریافت کیا کہ یہ تم کیا کر رہے ہو تو عامل نے بتایا کہ جنات نکلتے وقت شور شرابہ کر رہے ہیں اور آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں تاہم ثریا بی بی کی حالت بگڑنے پر جعلی پیر اپنے ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا ، متاثرہ خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقتولہ کے خاوند نذر حسین چانڈیہ کی مدعیت میں مبینہ جعلی پیر امان اللہ درکھان اور اس کے ساتھی عبدالحمید موہانہ کیخلاف مقدمہ نمبر40/17زیر دفعہ 302/34ت پ درج کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں لیکن تا حال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ہے ۔

جعلی پیر

مزید : ملتان صفحہ آخر