واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے کرپشن کیس میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور 23فروری کو نیب ملتان سے ریکارڈ طلب

واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے کرپشن کیس میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے واپڈاٹاؤن ہاؤسنگ سکیم (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
ملتان میں کرپشن کے مقدمہ میں ملزم کی عبوری ضمانت منظورکرکے 23 فروری کونیب ملتان سے ریکارڈطلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں ملزم سہیل احمد حیدرنے وکیل محمد اکرم قریشی کے ذریعے درخواست میں مؤقف اختیارکیا تھا کہ واپڈاہاؤسنگ سکیم کو مکمل کرنے کے لئے اراضی درکارتھی جس پردرخواست گذارنے 335 کنال اراضی مہنگے داموں خرید کرسکیم کے لئے فراہم کی جس کے بدلے میں رقم کی بجائے درخواست گذارکو324 پلاٹوں کی فائلیں دی گئیں اورقانون کے تحت درخواست گذاران پلاٹوں کو اپنی ملکیت میں رکھنے یافروخت کرنے کا مکمل اختیاررکھتاہے لیکن مذکورہ معاہدے کو نیب کی جانب سے کرپشن قراردے کر بطورملزم طلب کیاجا رہاہے جس سے روکنے کا حکم دیاجائے۔
عبوری ضمانت