ہیڈ تونسہ بیراج پر 150میگاواٹ کے ہائیڈرل پاور منصوبہ پر اپریل میں کام کا آغاز

ہیڈ تونسہ بیراج پر 150میگاواٹ کے ہائیڈرل پاور منصوبہ پر اپریل میں کام کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کو ٹ ادو (تحصیل رپورٹر)ہیڈ تونسہ بیراج پر 150 میگا واٹ کے ہائیڈرل پاور منصوبے پر کام اپریل میں شروع ہوگا، 6 چینی کمپنیوں میں مقابلہ ہوگا دو کمپنیاں تونسہ بیراج کا دورہ کر کے اخراجات کا تخمینہ لگا کر چلی گئیں،تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے بجلی پید(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
ا کرنے کے متعدد منصوبے شروع ہو چکے ہیں،جبکہ کچھ رواں سال کے آخر تک مکمل بھی ہو جائیں گے ، ہیڈ تونسہ بیراج پر 150 میگا واٹ بجلی بنانے کی گنجائش پائی گئی ہے جس کیلئے چینی کمپنیوں کو منصوبہ مکمل کرنے کا ٹارگٹ دیا جائے گا ،اس منصوبے کے ٹینڈر مارچ کے آخر میں لاہو ر میں ہونگے،ٹینڈر بھرنے اور سائیٹ کا معائنہ کرنے کیلئے دو چینی کمپنیوں نے ہیڈ تونسہ بیراج کا دورہ کر کے اپنے اخراجات کا تخمینہ لگا لیا ،جبکہ چار چینی کمپنیاں بھی جلد ہی تونسہ بیراج کا دورہ کر کے سائیٹ کا جائزہ لیں گی،منصوبے پر کام کا آغاز اپریل کے آخر تک شروع ہونے کے توقع ہے،ہیڈ تونسہ بیراج پر 150 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے 70 ہزار کیو سک پانی کی ایک نہر تونسہ بیراج کی غربی جانب ڈاؤن سٹریم پر بنائی جائے گی ، مذکورہ منصوبہ پنجاب حکومت کے اخراجات پر ہوگا۔