ماضی کی معروف فلمی ہیروئن نشو کے شوہر جمال پاشا جوجی انتقال کر گئے

ماضی کی معروف فلمی ہیروئن نشو کے شوہر جمال پاشا جوجی انتقال کر گئے

چشتیاں(نمائندہ پاکستان) چشتیاں کے معروف زمیندار ملک کی مشہور فلم سٹار نشو بیگم کے خاوند جمال پاشا جوجی کا مختصر علالت کے بعد لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال ہوگیا مرحوم کے میت لاہور سے چشتیاں کے قدیم قصبہ بخشن خاں چک 52(بقیہ نمبر59صفحہ7پر )

فتح میں لائی گئی نشو بیگم کے علاوہ فلم اور سٹیج کے دیگر فنکار و مرحوم دوست احباب بھی میت کے ہمراہ رات گیارہ بجے چک مذکورہ پہنچے جہاں رات ایک بجے مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سابق تحصیل ناظم چشتیاں ملک عبدالغفار ،تحریک انصاف کے راہنما و ضلعی صدر ملک مظفرخاں ،ممبر نیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی گورنمنٹ پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ راؤ،تحصیل ہسپتال چشتیاں کے حکیم جمیل اصغر ،ممتاز تاجران چوہدری فاروق سلطان ،شیخ فرید احمد ،شیخ سعید مٹھو،محمود خاں ،چوہدری شاہد سلطان اسلحہ ڈیلر ،سیاستدان محمدعلی غوری ،چوہدری افتخار بسرا ،لاہور ،ملتان کے نجی ٹی وی چینلز کی ممتاز شخصیات سینئر اخبار نویس کے علاوہ سینکڑوں کسانوں زمینداروں نے شرکت کی مرحوم کو ان کے آبائی قبرسان میں ان کے والد میجر (ر)عنایت اللہ قریشی کے پہلومیں سپردخاک کیا گیا مرحوم نے ایک بیٹا اور نشو بیگم کو سوگوار چھوڑا ہے مرحوم کی قل خوانی 10فروری بروز جمعہ صبح10بجے چک مذکورہ میں ادا کی جائے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر