باجوڑ ایجنسی:تحصیل ارنگ میں دھماکہ،ایک بچہ جاں بحق،3 زخمی

10 فروری 2017 (09:41)

باجوڑ ایجنسی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحصیل ارنگ میں دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق اور 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا۔

لیویز ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیںجبکہ دھماکے کے بعد لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزیدخبریں