پی ایس ایل کے پہلے ہی میچ میں زبردست ریکارڈ بن گیا

پی ایس ایل کے پہلے ہی میچ میں زبردست ریکارڈ بن گیا
پی ایس ایل کے پہلے ہی میچ میں زبردست ریکارڈ بن گیا

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ تقریب، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ کے ساتھ آغاز ہو چکا ہے لیکن پہلے ہی میچ میں ایک زبردست ریکارڈ نے لیگ کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ہی میچ میں پی ایس ایل کی تاریخ کی دوسری بڑی شراکت داری قائم ہونے کا ریکارڈ بن گیا ہے۔ یہ ریکارڈ پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ڈیوڈ میلان نے دوسری وکٹ کی شراکت داری میں 64 گیندوں پر 116 رنز بنا کر قائم کیا۔

اگرچہ پشاور زلمی کے میچ کی پہلی ہی گیند پر محمد حفیظ کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا تاہم کامران اکمل اور ڈیوڈ میلان نے عمدہ اور دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے دوسری وکٹ میں 116 رنز جوڑے جن میں 41 رنز ڈیوڈ میلان کے جبکہ 68 رنز کامران اکمل کے ہیں۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

پہلے ہی میچ میں ایسا ریکارڈ بن جانا اس بات کا عندیہ ہے کہ اس لیگ میں بہت سے ریکارڈ ٹوٹیں گے اور بہت سے نئے ریکارڈ بنیں گے اور شائقین کرکٹ کو بہترین اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید : T20