پی ایس ایل، آج لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ اور کراچی کنگز پشاور زلمی سے ٹکرائے گی

پی ایس ایل، آج لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ اور کراچی کنگز پشاور ...
پی ایس ایل، آج لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ اور کراچی کنگز پشاور زلمی سے ٹکرائے گی

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا پی ایس ایل میں فاتحانہ آغاز ،پشاور زلمی کو7وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور کراچی کنگز کی ٹیمیں اس ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گی جبکہ پشاور زلمی پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلی جیت حاصل کرنے کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔

مزید : T20 /اہم خبریں