پاک فضائیہ چند برسوں میں 150 جے ایف 17 طیارے اپنی فضائی قوت میں شامل کرےگی، ارشد ملک
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان ائیرفورس آئندہ چند برسوں میں 150 جے ایف 17 لڑاکا طیارے اپنی فضائی قوت میں شامل کرےگی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پاک فضائیہ 2017 میں مزید 50 جے ایف 17بلاک تھری طیارے خریدے گی۔ یہ طیارے تین مختلف معیارات میںموجود ہیں جن میں بلاک ون ، بلاک ٹو اور بلاک تھری شامل ہیں ۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی،کلک کریں
پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس 50 بلاک ون طیارے بنا چکا ہے جبکہ بلاک ٹو کے 50 طیاروںمیں سے 20 تیار کئے جاچکے ہیں ، پاکستان 2017 میں مزید بلاک ٹو ائیرکرافٹ تیار کرے گا۔