ٹرمپ کے طیارے کے قریب اچانک نجی طیارہ آگیا، کھلبلی مچ گئی

ٹرمپ کے طیارے کے قریب اچانک نجی طیارہ آگیا، کھلبلی مچ گئی
ٹرمپ کے طیارے کے قریب اچانک نجی طیارہ آگیا، کھلبلی مچ گئی

  


واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ائر فورس ون طیارے کے قریب اچانک نجی ائر لائن کا طیارہ آگیا،جس سے سیکیورٹی اور انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ بلومبرگ کے مطابق ائر فورس ون اس وقت فلوریڈا پر محو پرواز تھا جبکہ نجی طیارہ دو ناٹیکل میل تک اس کے قریب آگیا۔صدر کے طیارے کو بحفاظت پام بیچ ائر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ یہ واقعہ تین فروری کو پیش آیا تھا، ہوم لینڈ سیکیورٹی اور سیکرٹ سروس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی