بیوی،دوبیٹیوں اورایک بیٹے کے قاتل کو 24 سال بعد رہائی مل گئی

بیوی،دوبیٹیوں اورایک بیٹے کے قاتل کو 24 سال بعد رہائی مل گئی
بیوی،دوبیٹیوں اورایک بیٹے کے قاتل کو 24 سال بعد رہائی مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا(این این آئی)بیوی،دوبیٹیوں اورایک بیٹے کاقاتل صلح کے بعد24سال بعدجیل سے رہاہوگیا۔محمداکرم سلطان نے 24سال قبل چھریوں کے وارکرکے اپنی بیوی عذرا،دونابالغ بیٹیوں شگفتہ،عتیقہ اورنابالغ بیٹے وقارکوقتل کردیاتھا۔ایک بیٹاوقاس ماموں کے پاس ہونے کی وجہ سے بچ گیاتھا۔مقامی وکیل محمدآصف رفیق کی کوششوں سے صلح ہونے کے بعد گزشتہ روزمحمداکرم سلطان کوجیل سے رہاکردیاگیاہے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی,کلک کریں

تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل ملتان میں 24سال سے قتل کے جرم میں بندقیدی محمداکرم سلطان کو گزشتہ روزصلح ہونے پررہاکردیاگیاہے۔24سال قبل محمداکرم سلطان نے چھریوں کے وارکرکے اپنی بیوی عذرابی بی،دونابالغ بیٹیوں شگفتہ،عتیقہ اورایک نابالغ بیٹے وقارکوقتل کردیاتھاجبکہ اس کاایک بیٹا وقاص ساہیوال میں اپنے ماموں کے پاس ہونے کی وجہ سے بچ گیاتھا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پرمحمداکرم سلطان کوسزائے موت کاحکم سنادیاتھاجوبعدمیںاس کی سزا70سال قید میں تبدیل کردی گئی تھی۔

مقامی وکیل محمدآصف رفیق نے زندہ بچ جانے والے بیٹے وقاص جومقدمہ کامدعی بھی تھاکوشش کرکے اسے صلح پرراضی کرلیااورگزشتہ روزعدالت جناب نویداحمدقریشی ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بیٹے کے صلح کے بیان کی روشنی میں محمداکرم سلطان کورہاکرنے کاحکم سنایا۔رہائی کے وقت جب باپ بیٹا24سال بعدگلے ملے تووہاں موجودہرآنکھاشک بارتھی۔وکلاء،سماجی ودینی حلقوں نے محمدآصف رفیق ایڈووکیٹ کے اس اقدام کوسراہاہے۔

مزید :

وہاڑی -