کے پی کے کا انصاف صحت کارڈ پروگرام ناکام،سرکاری ہسپتالوں کا مفت علاج کرنے سے انکار

کے پی کے کا انصاف صحت کارڈ پروگرام ناکام،سرکاری ہسپتالوں کا مفت علاج کرنے سے ...
کے پی کے کا انصاف صحت کارڈ پروگرام ناکام،سرکاری ہسپتالوں کا مفت علاج کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت کا انصاف صحت کارڈ پروگرام بری طرح ناکام ہوگیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کی طرف سے شروع کیے گئے انصاف صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت کا پروگرام ناکامی سے دوچار ہے اورسرکاری ہسپتال انتظامیہ نے کارڈ پر مفت علاج کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ کے کاﺅنٹر بھی نہ بن سکے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی،کلک کریں

کے پی کے حکومت کی طرف سے پشاور کے 60 ہزار شہریوں کو کارڈ دیئے گئے لیکن اب شہری دہائی دے رہے ہیں کہ کارڈ کو پھینکیں یا جلائیں آخر ان کا کریں؟۔ہزاروں مریض خوار اوردربدرکی ٹھوکروں کے ساتھ پیسے دے کر علاج کرانے پر مجبور ہیں۔یاد رہے حال ہی میں خیبر پختونخوا حکومت نے انصاف صحت کارڈ کا اجراءکیا تھا جس کے تحت مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جانی تھیں۔

مزید :

پشاور -