پریانکا چوپڑا کا ہالی ووڈ میں ناکامی کا سفر شروع

پریانکا چوپڑا کا ہالی ووڈ میں ناکامی کا سفر شروع
پریانکا چوپڑا کا ہالی ووڈ میں ناکامی کا سفر شروع

  


ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ میں اپنی شانداراداکاری کے بعد ہالی ووڈ میں بھی خاصی کامیابی سمیٹنے والی اداکارہ کامیابی کی راہ پرتیزی سے گامزن تھیں لیکن اب شاید ان کی ترقی کی راہ میں ان ہی کا ٹی وی شو کوانٹیکو آگیاہے جو اب ناکام ہوتا نظر آرہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے جارہی ہیں لیکن اب اداکارہ کا امریکی ٹی وی شو کوانٹیکو ناکام ہوتا جارہا ہے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی,کلک کریں

اداکارہ کا ٹی وی شو “کوائنٹکو” درجہ بندی اور مقبولیت کے حوالے سے مسلسل نیچے جارہا ہے اوران کے مداح اب اس ٹی وی شو سے مزید محظوظ نہیں ہورہے ہیں جس کے بعد پروگرام کو ختم کرنے کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا نا صرف امریکی ٹی وی سیریل ‘کوانٹیکو’ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھا رہی ہیں وہیں ان کی پہلی ہالی ووڈ “بے واچ” بھی ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید : کھیل