خیبرپختونخوامیں 1روپے میں خریدی جانیوالی دواپنجاب میں 10روپے میں خرید ی گئی

خیبرپختونخوامیں 1روپے میں خریدی جانیوالی دواپنجاب میں 10روپے میں خرید ی گئی
خیبرپختونخوامیں 1روپے میں خریدی جانیوالی دواپنجاب میں 10روپے میں خرید ی گئی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں محکمہ صحت اپنی مثال آپ ہے لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ خیبرپختونخوامیں ایک روپے میں خریدی گئی ایک ہی کمپنی کی وہی دواحکومت پنجاب نے 10روپے میں خریدی ، 200ملی گرام کی کیپسول اومیپرزول حکومت پنجاب 10روپے 12پیسے میں خریدتی ہے جبکہ خیبرپختونخواحکومت ایک روپے نوپیسے میں خریدرہی ہے ،ایک پتے میں 14کیپسول ہوتے ہیں۔

اپنے گھر کی واحد کفیل ماں اور بہنوں کا سہارا اس نوجوان پاکستانی لڑکی کو اپنے ہی خاندان والوں نے موت کے گھاٹ اتھار دیا، وجہ ایسی کہ جان کر ہر پاکستانی کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے

اب تک ٹی وی کے پروگرام میں میزبان ’صیفان خان ‘ نے بتایاکہ ڈکلوفینکس سوڈیم نامی دردکش دوا کی ایک گولی حکومت پنجاب سرکاری طورپر 3.94روپے میں خریدتی ہے جبکہ یہی دوا خیبرپختونخوا حکومت صرف اکتیس پیسے میں خریدرہی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اسی طرح حکومت پنجاب سٹیرزون ٹیبلٹ 2.90روپے جبکہ کے پی کے حکومت بتیس پیسے میں خریدتی ہے ، ہیپاٹائٹس سی کی گولی حکومت پنجاب 54اور کے پی کے 49روپے میں خریدتی ہے جبکہ یہ مال ایک ہی کمپنی سے خریداجارہاہے۔

مزید : لاہور