ٹیسٹ میچ دوسرا روز:بھارت کی 687 رنز پر اننگز ڈیکلیئر،بنگلہ دیش کے1 وکٹ پر 41 رنز

ٹیسٹ میچ دوسرا روز:بھارت کی 687 رنز پر اننگز ڈیکلیئر،بنگلہ دیش کے1 وکٹ پر 41 رنز
ٹیسٹ میچ دوسرا روز:بھارت کی 687 رنز پر اننگز ڈیکلیئر،بنگلہ دیش کے1 وکٹ پر 41 رنز

  


حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین واحد ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 1 وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنائے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں جاری بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین اکلوتے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارت نے اپنی اننگز 687 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کردی۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی,کلک کریں

بھارت کی طرف سے وجے نے 108 ،پجارا نے 83 ،راہانے نے 82 اور ساہا نے 106 رنز بنائے جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 204 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے ۔بنگلہ دیش کی طرف سے تیج الاسلام نے 3 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔بھارت کے 687 رنز کے جواب میںبنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنائے اور اس کو بھارت کی برتری ختم کرنے کیلئے ابھی بھی 646 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔بنگلہ دیش کی طرف سے تمیم اقبال 24 اور مومن الحق 1 رن بنا کر وکٹ پر وموجود ہیں جبکہ سومیا سرکار 15 رنز بنا کر یادیو کا شکار بنے۔

مزید : کھیل