پاکستان میں ہونیوالے پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان ہوگیا

پاکستان میں ہونیوالے پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان ...
پاکستان میں ہونیوالے پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان ہوگیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کا آغاز ہوگیا ہے اورا س کا فیصلہ کن یعنی فائنل میچ لاہور میں ہوگا جس کا پی سی بی نے اعلان کررکھا ہے اور اب فائنل میچ کیلئے ٹکٹوں کی ممکنہ قیمت بھی سامنے آگئی ۔

ذرائع کے مطابق سات مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول فائنل میچ کی ٹکٹیں 10اور12ہزارروپے رکھی گئی ہیں ، دوسری طرف کرکٹ بورڈ نے فری پاسز کے اجراءپر بھی پابندی عائد کردی ہے ۔ نجم سیٹھی نے ہاتھ باندھ کر لوگوں سے ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے کی درخواست کی ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ” کہ ہر کوئی ہم سے فری ٹکٹ مانگ رہا ہے جس سے ہماری پریشانی میں بہت زیادہ اضافہ بھی ہورہا ہے، ہمیں یہ کلچر تبدیل کرنا ہو گا۔“

مزید : T20