اوپن مارکیٹ، روپے کے مقابل ڈالر کی قیمت میں 10 اور پاﺅنڈ 50 پیسے کی کمی

اوپن مارکیٹ، روپے کے مقابل ڈالر کی قیمت میں 10 اور پاﺅنڈ 50 پیسے کی کمی
اوپن مارکیٹ، روپے کے مقابل ڈالر کی قیمت میں 10 اور پاﺅنڈ 50 پیسے کی کمی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے باعث اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں10پیسے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث ایک ڈالر کی قیمت فروخت107 روپے 90 پیسے اور قیمت خرید 107 روپے35 پیسے ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں50 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک پاﺅنڈ کی قیمت فروخت135 روپے 25 پیسے اور قیمت خرید 133 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 17 پوائنٹس اضافے کے بعد 49 ہزار 925 پوائنٹس پر پہنچ گیا

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور اس کی قیمت فروخت 104 روپے 60 پیسے اور قیمت خرید 104 روپے 40 پیسے پر مستحکم رہی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اور ایک پاﺅنڈ 9پیسے کی کمی کے بعد 130 روپے82پیسے میں بیچا اور 130 روپے57 پیسے میں خریدا گیا۔

دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس جاننے کیلئے ذیل میں دیا گیا جدول ملاحظہ فرمائیں، بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے

مزید : بزنس