مالی ذخائر میں کمی ،پاکستان کا دوست ملک چین سے 60کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

مالی ذخائر میں کمی ،پاکستان کا دوست ملک چین سے 60کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ
مالی ذخائر میں کمی ،پاکستان کا دوست ملک چین سے 60کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پاکستان نے مالی ذخائر میں کمی کے باعث دوست ملک چین سے 60کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیاہے ۔

نجی ویب سائٹ پرو پاکستانی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے ختم ہونے کے بعد سے اب تک مالی ذخائر میں 1.7ارب ڈالر کمی آئی ہے ،تین سالہ دور حکومت میں یہ دوسری مرتبہ ہے جب حکومت نے مالی ذخائر میں اضافے کیلئے دوست ملک سے مدد طلب کی ہے ،اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے 1.5ارب ڈالر پاکستان کو بطور تحفہ دیئے تھے ۔چین سے قرض حاصل کرنے کیلئے ہونے والی میٹنگ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اشرف واتھرا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،سکریٹری خزانہ طارق باجوہ شریک تھے ۔یہ قرض بینک آف چین کی جانب سے کاروباری حیثیت میں دیا جائے گا جس کی منظوری اسی مہینے دی جانے کا امکان ہے ،جبکہ پاکستان یہ قرض تین سالوں3.1اور 3.2فیصد انٹرسٹ کے ساتھ اقساط میں واپس کرے گا ۔

مزید : اسلام آباد