سونا 300 روپے سستا، فی تولہ قیمت 50 ہزار 300 روپے ہوگئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 50 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔
کراچی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی ، حیدر آباد، لاہور، ملتان ، اسلام آباد، فیصل آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث فی تولہ سونا 50 ہزار600 روپے سے کم ہو کر 50 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 257 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث اس کی قیمت 43 ہزار371 روپے سے کم ہو کر 43ہزار114روپے ہوگئی۔