وزارت پانی وبجلی کے اجلاس میں نیپرا ایکٹ میں ترامیم کرنے پر اتفاق

وزارت پانی وبجلی کے اجلاس میں نیپرا ایکٹ میں ترامیم کرنے پر اتفاق
وزارت پانی وبجلی کے اجلاس میں نیپرا ایکٹ میں ترامیم کرنے پر اتفاق

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خواجہ آصف کی زیر صدارت نیپرا ایکٹ میں ترامیم پر اجلاس ہوا ہے اس اجلاس میں پاور سیکٹر میں بہتری کیلیے نیپرا قوانین میں ترامیم پر اتفاق کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی زیر صدارت نیپرا ایکٹ میں ترامیم پر اجلاس ہوا ہے اس اجلاس میں پاور سیکٹر میں بہتری کیلیے نیپرا قوانین میں ترامیم پر اتفاق کیا گیا ہے۔

بحری راستوں پر انحصار کے باعث سمندر کو محفوظ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعظم

وزارت پانی و بجلی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا ، بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر صوبوں کے نمایندے شریک ہوئے ہیں،ترامیم کا مقصد نیپرا کو ریگولیٹری معاملات پر عالمی اداروں کے برابر لانا ہے، نیپرا قوانین میں مجوزہ ترامیم مشترکا مفادات کونسل کو بھجوائی جائیں گی، سول عدالتوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے ایپلٹ ٹریبونل کی تشکیل کی سفارش کی گئی ہے،نیپرا کو تحقیقات اور قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کےاختیارات دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

نیپرا کو فیصلہ سازی میں غیر ارادی غلطی پر تحفظ کی تجویز ہے، ترامیم کے تحت نیپرا چیرمین اور ممبران کی تعیناتی کا معیار بہتر کیا جائے گا،ترامیم کا مقصد نیپرا کو ریگولیٹری معاملات پر عالمی اداروں کے برابر لانا ہے۔

مزید : قومی