پولیس اور حساس اداروں کا کوہاٹ میں سرچ آپریشن ، 18مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد
کوہاٹ(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)پولیس اور حساس اداروں نے کوہاٹ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 18مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حساس ادارے اور پولیس کی بھاری نفری نے کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 18مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس میں 3 کلاشنکوف،10 رائفل،5 پستول، ہزاروں کی تعداد میں کارتوس شامل ہیں۔تاہم پولیس نے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔