14 سال کی لڑکی کا 60 سالہ شخص سے رشتہ طے

14 سال کی لڑکی کا 60 سالہ شخص سے رشتہ طے
14 سال کی لڑکی کا 60 سالہ شخص سے رشتہ طے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمر کوٹ( صبا ح نیوز) گاوں کپلور میں ایک شخص نے اپنی چودہ سالہ بیٹی کا رشتہ ساٹھ سالہ شخص سے طے کر دیا ہے۔

میچ شروع ہونے سے قبل میدان میں ایمپائرز کو ڈرون گیند’ پکڑا ‘ کر جاتے ہیں

تفصیلات کے مطابق تھر کے گاوں کپلور کے رہائشی بھونگر نھڑی نے اپنی بیٹی چودہ سالہ حکیمہ کا رشتہ نواب نھڑی نامی ایک عمر رسیدہ شخص سے طے کر دیا ہے۔جس کے خلاف ان کے ایک رشتہ دار قائم نھڑی نے سندھ حکومت کی جانب سے قائم کردہ سندھ ہیومین رائٹس کمیشن کو درخواست دی، لڑکی کے رشتے دار کی درخواست پر انسانی حقوق کمیشن نے پولیس کو خط لکھا۔جس کے بعد پولیس نے فریقین کے بیانات ریکارڈ کرلیے، پولیس کا کہنا ہے کہ والد نے بلوغت تک بیٹی کی شادی نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمر رسیدہ دولہا اور دلہن کی عمر کی تبدیلی کے لیے نادرا کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت دولہن کی عمر اٹھارہ جبکہ دولہا کی عمرچالیس سال دکھائی جائے گی

مزید :

عمرکوٹ -