مالی سال 17 کے پہلے سات ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 11 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

مالی سال 17 کے پہلے سات ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 11 ارب ڈالر ...
مالی سال 17 کے پہلے سات ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 11 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

  


کراچی (اے پی پی)بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال17 کے پہلے سات مہینوں (جولائی تا جنوری) میں 10946.38 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں 11154.72ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

قائمہ کمیٹی قومی صحت کی وزارت کو ایک ماہ میں اسٹنٹس کی قیمت مقرر کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

جنوری 2017 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1487.72 ملین ڈالر تھی جو کہ دسمبر 2016 کے مقابلے میں 6 فیصد کم، اور جنوری 2016 کے مقابلے میں 1.45 فیصد زیادہ ہے۔ بلحاظ ملک جنوری 2017 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 434.15 ملین ڈالر، 323.11 ملین ڈالر، 175.01ملین ڈالر، 180.91ملین ڈالر، 186.41 ملین ڈالر، اور 31.69ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ جنوری 2016 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب463.44 ملین ڈالر، 314.40ملین ڈالر، 168.94 ملین ڈالر، 174.48ملین ڈالر، 192.10ملین ڈالر اور 31.94 ملین ڈالر تھیں۔ جنوری 2017 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 156.44 ملین ڈالر رہیں جبکہ جنوری 2016 میں ان ملکوں سے 121.08 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

مزید : کراچی