” عورت کی طرح کپڑے پہنو “ امریکی صدرکو نصیحت مہنگی پڑ گئی،دنیا بھر سے تنقید کے نشتر چلنے لگے

” عورت کی طرح کپڑے پہنو “ امریکی صدرکو نصیحت مہنگی پڑ گئی،دنیا بھر سے تنقید ...
” عورت کی طرح کپڑے پہنو “ امریکی صدرکو نصیحت مہنگی پڑ گئی،دنیا بھر سے تنقید کے نشتر چلنے لگے

  


واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کو زنانہ کپڑے پہننے کا مشورہ دے دیا ہے ، ٹرمپ چاہتے ہیں کہ خواتین زنانہ نوعیت کے کپڑے پہنیں،جب یہ بات سوشل میڈیا پر آئی تو تنقید کے نشتر امریکی صدر پر چلائے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ سامنے آیا کہ” عورت کی طرح کپڑے پہنو “جس میں سوشل میڈیا پر ٹرمپ اور خواتین کے لباس کے حوالے سے جاری بحث پر بات کی گئی۔

اس ساری ٹرینڈ میں عوام نے خواتین کی مختلف لباس میں کام کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں جن سے یہ پیغام دیا گیا کہ اس جدید دور میں خواتین ہر شعبے میں فعال ہیں اور ان کے کام کرنے کا یا عام زندگی کا لباس ان کی مرضی سے ہونا چاہیے نہ کہ کسی کی پسند یا نا پسند پر مبنی۔

سیاستدانوں، صحافیوں، سائنسدانوں، پولیس اہلکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والے افراد نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کر کے ٹویٹس کی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی