’آسٹریلیا امریکہ کا پائدان نہیں ‘،آسٹریلوی سینیٹر نے صدر ٹرمپ کو واضح کرنے کیلئے امریکی صدر کی تصویر والے پائدان کی رونمائی کر ڈالی

’آسٹریلیا امریکہ کا پائدان نہیں ‘،آسٹریلوی سینیٹر نے صدر ٹرمپ کو واضح کرنے ...
’آسٹریلیا امریکہ کا پائدان نہیں ‘،آسٹریلوی سینیٹر نے صدر ٹرمپ کو واضح کرنے کیلئے امریکی صدر کی تصویر والے پائدان کی رونمائی کر ڈالی

  


سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلوی سینیٹر نک زینو فون نے کہاہے آسٹریلیا امریکہ کا پائدان نہیں ہے جبکہ انہوں نے صدر ٹرمپ پر یہ پیغام واضح کرنے کیلئے انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے قاعدہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر سے آویزاں پائدان کی رونمائی کر ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تصور سے آویزاں پائدان کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ پائدان صدر ٹرمپ کو بتانے کے لیے ہے کہ اگرچہ آسٹریلیا، امریکا کا سب سے بڑا اتحادی اور دوست ہے لیکن خارجہ پالیسی معاملات میں آسٹریلیا، امریکا کا پائدان نہیں ہے یعنی امریکہ خطے میں اپنی خارجہ پالیسی آگے بڑھانے کے لیے آسٹریلیا کو پائدان کی طرح استعمال نہیں کر سکتا۔سینیٹر نک زینوفون کی جانب سے یہ ردعمل گزشتہ ماہ کی اس فون کال کے نتیجے میں سامنے آیا جس میں صدر ٹرمپ نے آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل کے ساتھ سختی اور کرختگی سے بات کی تھی اور ٹرمپ کے اس غیر سفارتی طرز عمل پر آسٹریلیا میں خاصہ غصہ پایا جاتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی