چین نے جے 20 سٹیلتھ لڑاکا طیارہ کوفضائیہ کا حصہ بنا دیا

چین نے جے 20 سٹیلتھ لڑاکا طیارہ کوفضائیہ کا حصہ بنا دیا
چین نے جے 20 سٹیلتھ لڑاکا طیارہ کوفضائیہ کا حصہ بنا دیا

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان چینی فضائیہ کے مطابق سٹیلتھ لڑاکا طیارہ جے 20 اب جنگی مقاصد کے لیے تیار ہے اور فضائیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

چینی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جے 20 کو لڑاکا یونٹس کا حصہ بنا دیا گیا ہے، اس طیارے کی بدولت فضائیہ کی جنگی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ وہ ملکی خودمختاری، سیکیورٹی اور خطے کے دفاع کے لیے مقدس مشن مکمل کرسکے گی۔

اس وقت اگر لڑاکا طیاروں کے حوالے سے کسی ملک کو دنیا پر سبقت حاصل ہے تو وہ امریکا ہے مگر نئے جے 20 سٹیلتھ لڑاکا طیارے کے ذریعے چین اس خلاکو پر کرنے کے لیے پرامید ہے۔

خیال رہے چین کے صدر ملکی مسلح افواج کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں، جس میں اینٹی سیٹلائیٹ میزائل، آبدوزیں وغیرہ بھی شامل ہیں۔

...ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

بین الاقوامی -