الیکشن کمیشن کا این اے 154 کے جلسے میں پی ٹی آئی چیرمین کی شرکت پرنوٹس

الیکشن کمیشن کا این اے 154 کے جلسے میں پی ٹی آئی چیرمین کی شرکت پرنوٹس
الیکشن کمیشن کا این اے 154 کے جلسے میں پی ٹی آئی چیرمین کی شرکت پرنوٹس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی خان ترین کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے جلسے میں عمران خان کے خطاب سے قبل تنبیہ کی تھی کہ انتخابی حلقے میں رکن قومی اسمبلی جلسہ نہیں کرسکتا، نوٹس میں کہاگیا ہے کہ علی خان ترین 11 فروری کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لودھراں کے دفتر پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے انتخابی حلقہ کی حدود میں جلسہ کیا جس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور مراد سعید نے خطاب کیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ امیدوار کی موجودگی میں رہنماوں کا خطاب ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ضابطہ اخلاق کے تحت رکن قومی یا صوبائی اسمبلی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کے نشست این اے 154 خالی ہوئی تھی جس پر ان کے صاحبزادے علی ترین پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -